حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رمضان المبارک میں غیر حاضر سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب Home / پاکستان /

رمضان المبارک میں غیر حاضر سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب

ایڈیٹر - 26/02/2026
رمضان المبارک میں غیر حاضر سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب

پشاور ۔ رمضان المبارک کے دوران غیر حاضر اور ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کی تفصیلات مرتب کر لی ہیں جبکہ بائیو میٹرک اور دیگر سسٹمز نا کام ہونے کے بعد ملازمین کی حاضری لگانے کے لئے دیگر تجاویز زیر غور آئی ہیں ،

بائیو میٹرک سسٹم سے حاضری لگانے کے حوالے سے بعض سرکاری ڈیپارٹمنٹ میں سسٹم خراب ہو چکا ہے جبکہ چہرے کی شناخت کا سسٹم بھی بعض مقامات پر خراب ہو چکا ہے جس کے باعث حاضریاں مکمل نہیں ہو رہی جبکہ تعلیمی اداروں میں حاضری سابقہ نظام رجسٹر کے تحت کی جارہی ہے

سرکاری تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک اور چہرے کی شناخت کے حوالے سے حاضری کا سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق جن ڈیپارٹمنٹ میں حاضری بائیو میٹرک اور چہرے کی شناخت کے حوالے سے نہیں ہو رہی ہے یا مشین خراب ہے ان کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں

رمضان المبارک کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر یا حاضری لگانے کے بعد غائب ہونے والے ملازمین کی تفصیلات تمام ڈیپارٹمنٹ
نے مرتب کر لی گئی ہیں