حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بلوچستان تربت میں گھر پر راکٹ حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق Home / پاکستان /

بلوچستان تربت میں گھر پر راکٹ حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ایڈیٹر - 26/02/2026
بلوچستان تربت میں گھر پر راکٹ حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ ۔ بلوچستان کے ضلع تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں ایک گھر کو راکٹ حملے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم سمت سے آنے والے راکٹ نے ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا اور اس کے فورا بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھر کی دیوار میں گر گئیں اور اندر موجود افراد ملبے تلے دب گئے ۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔