حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج میں بینک اکاؤنٹ کی شرط ختم کر دی Home / پاکستان /

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج میں بینک اکاؤنٹ کی شرط ختم کر دی

ایڈیٹر - 25/02/2026
خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج میں بینک اکاؤنٹ کی شرط ختم کر دی

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج میں بینک اکاؤنٹ کی شرط ختم کر دی،  صوبائی حکومت کی طرف سے مراسلہ جاری کردیا گیا

خیبر پختونخوا حکومت کے رمضان  پیکج 2026 کے تحت 12500 روپے امداد کی فراہمی کے اعلان کی بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا،

مستحقین کے مطابق بینک اکاؤنٹ کی شرط نے غریب طبقے کیلئے امداد حاصل کرنا مزید مشکل بنا دیا تھا کیونکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے بینک اکاؤنٹس موجود ہی نہیں۔

عوامی دباؤ اور شدید تنقید کے بعد صوبائی حکومت نے بینک اکاؤنٹ کی شرط ختم کرتے ہوئے مستحقین سے دیگر ضروری معلومات اکٹھا کرنے کی ہدایت کے ساتھ نیا مراسلہ جاری کر دیا ہیں۔

نئے لیٹر کے مطابق اب مستحق افراد کی رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ موبائل نمبر اور دیگر بنیادی کوائف پر انحصار کیا جائے گا تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک رمضان  پیکج کی امداد پہنچ سکے۔