حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سرکاری اساتذہ کیخلاف شکنجہ تیار حاضری کیلئے موبائل ایپ تیار Home / پاکستان /

سرکاری اساتذہ کیخلاف شکنجہ تیار حاضری کیلئے موبائل ایپ تیار

ایڈیٹر - 25/02/2026
سرکاری اساتذہ کیخلاف شکنجہ تیار حاضری کیلئے موبائل ایپ تیار

 محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے بھر میں سرکاری سکولوں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے موبائل ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،

اس سلسلے میں با قاعدہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرز ( مردو خواتین ) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری کی ہدایت پر ہر ضلع اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے سکولوں کے عملے کی حاضری کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرے گا ایپ کے ذریعے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بر وقت اور درست حاضری کو یقینی بنایا جائے گا،

جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور اختراعی آئیڈیاز کے استعمال پر خصوصی زور دیا گیا ہے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ ایپ صرف حاضری تک محدود نہیں ہوگی بلکہ اس میں چھٹیوں کے اندراج اور منظوری کیلئے لیو مینجمنٹ سسٹم ، سکول وزنس کی نگرانی کیلئے وزٹ مینجمنٹ ماڈیول، کار کردگی اور حاضری کے تجزیے کیلئے رپورٹنگ اور اینا لیٹکس ڈیش بورڈ شامل ہوگا،

محکمہ تعلیم نے ایپ کی تیاری اور جمع کرانے کیلئے 30 دن کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ کی تیاری کیلئے اپنے اضلاع میں موجود آئی ٹی مہارت رکھنے والے اساتذہ یا دیگر عملے کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔