اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ریلیز فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جارہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کی کال آنے پر تمام نوجوان تیار ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ریلیز فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی، مختلف قسم کی فورسز ہیں، ریلیف فورسز، ٹائیگر فورس اور ٹاسک فورسز بھی ہیں، یہ فورس تحریک انصاف کے تمام ونگز پر مشتمل ہوگی جس میں وکلا اور انصاف یوتھ شامل ہیں۔
سہیل آفریدی آفریدی نے کہا کہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں میں سے کوئی بھی ہمارا محسن نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے عمران خان سے متعلق پمز رپورٹس کو جعلی قرار دے دیا۔