حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مجھے جیل میں بند کرانے والا آج جیل میں چیخیں مار رہا ہے۔ احسن اقبال Home / سیاست /

مجھے جیل میں بند کرانے والا آج جیل میں چیخیں مار رہا ہے۔ احسن اقبال

ایڈیٹر - 23/02/2026
مجھے جیل میں بند کرانے والا آج جیل میں  چیخیں  مار رہا ہے۔ احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج وہی شخص جیل کے اندر بیٹھ کر چیخیں  مار رہا ہے جس نے مجھے بند کرایا تھا۔

اپنے آبائی علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا ترقی کا سفر ٹوٹ گیا جب ایک اناڑی کو حکومت دی گئی ، چار سال لوگوں کو گالی گلوچ سکھانے اور چور ڈاکو کہنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پر جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈال دیا، آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کر چیخیں مار رہا ہے جس میں مجھے بند کیا تھا، جیل میں اسے بہترین علاج مل رہا ہے، رشتے دار ڈاکٹر ز نے تصدیق کی کہ بڑا اچھا علاج ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ظلم یہ تھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا جب میرے بازو کا تین دن پہلے آپریشن ہوا تھا اور فزیو تھراپی نہیں ہونے دی گئی ، جو شخص سزا پارہا ہے، اسے اللہ سے معافی مانگنی چاہیے کہ اس نے دوسروں کے ساتھ ظلم کیا۔