پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے پر 20 لاکھ روپے خرچ کر دیے ہیں جو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت 25 فروری کو ہونے والے 48ویں کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی بھی منظوری دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری دی جائے گی۔