حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کی باتیں من گھڑت ہیں، بیرسٹر گوہر Home / سیاست /

علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کی باتیں من گھڑت ہیں، بیرسٹر گوہر

ایڈیٹر - 22/02/2026
علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کی باتیں من گھڑت ہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کی باتیں من گھڑت ہیں، پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو بتا دیا ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کو برداشت نہیں کر سکتی، علی امین گنڈا پور نے ویڈیو بیان میں معافی مانگ کر تکبر کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح بانی تحریک انصاف کی رہائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پا رہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا ہمیں استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس بیان کے بعد انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر میرے غصے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں لیکن میرا غصہ جائز ہے۔ اب تک وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ایک چھوٹا سا جائز مطالبہ بھی پورا نہیں کر سکے ہیں کہ انہیں ذاتی معالج دیا جائے۔