سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے۔معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ماہر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔۔وہ ختم نبوت کے پرجوش حامی، تحریک ختم نبوت کے مجاہد سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسول ﷺ اور مزاحیہ انداز میں سماجی مسائل پر شاعری کے لیے مشہور تھے۔ ان کی شاعری محفلوں کو چار چاند لگاتی تھی، خاص طور پر نعت اور طنزیہ کلام میں ان کا منفرد انداز تھا۔
سید سلمان گیلانی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی مشاعرے پڑھا کرتے تھے اور ختم نبوت اور نعت کے حوالے سے بھی جانے جاتے تھے ۔ سید سلمان گیلانی کی وفات پر ادبی حلقے سوگوار ہیں ۔ شعرا کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات اور مذہبی حلقے بھی تعزیت کررہے ہیں ۔