حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پنجاب میں غربت کے شرح 23.3 فیصدجبکہ خیبر پختوانخواہ میں 35.3 فیصد ہوگئی Home / پاکستان /

پنجاب میں غربت کے شرح 23.3 فیصدجبکہ خیبر پختوانخواہ میں 35.3 فیصد ہوگئی

ایڈیٹر - 21/02/2026
 پنجاب میں غربت کے  شرح 23.3 فیصدجبکہ خیبر پختوانخواہ میں 35.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد ۔ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 29.9 فیصد ہوگئی۔ ملک میں 7 سال بعد غربت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

تازہ ترین تخمینوں کے مطابق گزشتہ 6 سال کے دوران ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 25-2024ء میں پاکستان کی 29.9 فیصد آبادی غربت کے بے رحم شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے۔

پاکستان میں غربت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی لیکن گزشتہ 6سالوں کے دوران اس میں تقریبا 6.9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

25-2024 کے حالیہ سروے پر منی تخمینوں کے مطابق، اب ملک میں غربت کی شرح 28.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

صوبائی سطح پر بھی غربت کے گراف میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس سے خاص طور پر پنجاب اور سندھ شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ 2018 کے بعد غربت کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے، گزشتہ 7 سال میں چاروں صوبوں میں غربت میں اضافہ ہوا۔

ہم نے پہلی بار کثیر الجہتی غربت کے اعداد و شمار پیش کیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ شہری علاقوں میں غربت 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد ہوگئی۔

پنجاب میں غربت 16.5 فیصد سے بڑھ کر 23.3 فیصد ہوگئی، سندھ میں غربت 24.5 فیصد سے بڑھ کر 32.6 فیصد ہوگئی، خیبر پختوانخواہ میں غربت 28.7 فیصد سے بڑھ کر 35.3 فیصد ہوگئی، بلوچستان میں غربت 41.8 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم بہت کم ہو گیا، میکرو اکنا مک استحکام کیلئے آئی ایم ایف پروگرام نافذ کرنا پڑا ، روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی نے لوگوں کو بری طرح کچلا کسی ملک کی ترقی میں غربت کے تخمینوں کا اہم کردار ہوتا ہے، غربت کے خاتمے کے بغیر معیار زندگی بہتر نہیں ہو سکتا۔ معاشی ناہمواری ختم کرنا اہم ہدف ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پالیسی کے عدم تسلسل، کو رونا وبا، آئی ایم ایف پروگراموں کو غربت میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔

رپورٹ اجرا کے موقع پر خطاب میں کہا کہاڑان پاکستان کے تحت ڈسپلن کے ساتھ ایجنڈ فالو کرنا پڑے گا۔ اس کے بغیر غربت ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔