حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
افغانستان سے آنے والی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی چاندی برآمد Home / پاکستان /

افغانستان سے آنے والی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی چاندی برآمد

ایڈیٹر - 21/02/2026
افغانستان سے آنے والی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی چاندی برآمد

کسٹم حکام کی کامیاب کارروائی افغانستان سے آنے والی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی چاندی برآمد کر لی گئی.

تفصیلات کے مطابق طورخم کسٹم اسٹیشن میں کسٹم کلکٹر اپریزمنٹ پشاور غلام مصطفی اور اسسٹنٹ کلکٹر امیر حمزہ کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ ضیاء الحق کی قیادت میں انسپکٹر افتخار، مشکت شاہ اور جبار نے دوران تلاشی افغانستان سے آنی والی خالی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 30 کلو چاندی جس کی قیمت تقریباً چار کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت بتائی جاتی ہیں ٹرک کے ٹائروں میں چھپائی گئی تھی سے برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے کسٹم ہاؤس پشاور منتقل کر دیا گیا،

اس موقع پر کسٹم کلکٹر غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ طورخم کسٹم اسٹیشن میں کسی کو اسمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے اور اس کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے بہترین کارکردگی پر طورخم کسٹم اسٹیشن عملہ کو شاباش دی اور آئندہ بھی اس طرح کامیاب کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی.