حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ اعلان کریں گے تو فورس بنائی جائے گی، شفیع جان Home / سیاست /

رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ اعلان کریں گے تو فورس بنائی جائے گی، شفیع جان

ایڈیٹر - 21/02/2026
رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ اعلان کریں گے تو فورس بنائی جائے گی، شفیع جان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ریلیز فورس کو پارٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ انہیں انٹرویو نہیں دینا چاہیے تھا، اگر دیتے تو صرف بانی کی رہائی کی بات کرتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ریلیز فورس کو پارٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اعلان کریں گے تو فورس بنائی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قومی حکومت کی تجویز پر شفیع جان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی ان لوگوں سے نہیں ملیں گے تو انہیں قومی حکومت میں شامل ہونے پر کیسے قائل کریں گے۔