اسلام آباد ۔وفاقی وزیر بجلی اولیس احمد لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحر اور افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیر اویس لغاری کے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے اور پاور ڈویژن نے رمضان المبارک میں کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں۔
اسی طرح وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے اور تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے ہائی لاسز والے علاقوں میں انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد بقایا جات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے۔
وفاقی وزیر کی جانب سے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور رمضان میں زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈ جسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اویس لغاری نے ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔