حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا Home / پاکستان /

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

ایڈیٹر - 18/02/2026
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

پشاور ۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا،

غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی بھی مسجد قاسم علی خان میں بیٹھے گی، مرکزی کمیٹی کے چیئر مین اور دیگر ممبران پشاور پہنچ گئے ہیں

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے،

آج کے اجلاس میں سپارکو موسمیات وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے نامزد اراکین شرکت کریں گے اجلاس کے لیے اوقاف کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں انتظامات کو فائنل کر دیا گیا ہے۔