حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات: مانکیال میں پہلی بار کشمیری مارخور کا قانونی شکار، نوجوان شکاری نے اعزاز اپنے نام کر لیا Home / پاکستان /

سوات: مانکیال میں پہلی بار کشمیری مارخور کا قانونی شکار، نوجوان شکاری نے اعزاز اپنے نام کر لیا

ایڈیٹر - 18/02/2026
سوات: مانکیال  میں پہلی بار کشمیری مارخور کا قانونی شکار، نوجوان شکاری نے اعزاز اپنے نام کر لیا

سوات (بیورو رپورٹ) سوات کی حسین وادی بحرین کے پہاڑی علاقے مانکیال زارینال میں تاریخ میں پہلی بار کشمیری مارخور کا قانونی شکار کیا گیا جسے علاقے کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ قومی شکاری طحہ ناصر نے نان ایکسپورٹیبل ہنٹنگ پرمٹ حاصل کرکے مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت شکار کیا۔ شکاری نے تقریباً 365 سے 370 میٹر کے فاصلے سے مہارت کے ساتھ نشانہ لیا جبکہ پرمٹ کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق شکار کیے گئے کشمیری مارخور کے سینگوں کی لمبائی 37 انچ جبکہ وزن تقریباً 100 سے 120 کلوگرام کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانونی شکار سے نہ صرف جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے فنڈز حاصل ہوتے ہیں بلکہ علاقے میں سیاحت اور قدرتی وسائل کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔