حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع Home / پاکستان /

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

ایڈیٹر - 17/02/2026
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

 ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تیمرگرہ ریجن سلطان روم نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2026ء کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی ایس، ٹیچر ٹریننگ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں نئے داخلوں کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فیس چارجز کے 25 فروری 2026ء تک بڑھا دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سلطان روم کے مطابق ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے 17 فروری تک جاری رہیں گے، جبکہ جاری طلبہ کی انرولمنٹ کی آخری تاریخ بھی 17 فروری مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی داخلہ اور انرولمنٹ کا عمل مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔