حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری 103سے 97 پر آ گیا Home / پاکستان /

پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری 103سے 97 پر آ گیا

ایڈیٹر - 17/02/2026
پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری 103سے 97 پر آ گیا

 پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری کے بعد اب کتنے ممالک کا ویزہ فری ہوگا؟ نئی فہرست جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فروری 2026 کے میلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، جو کہ بیرون ملک سفر کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے ایک مثبت خبر ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، فروری 2026 کی درجہ بندی کے مطابق پاکستان اب دنیا بھر میں 97 ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ جنوری 2026 میں پاکستان 98 ویں نمبر پر تھا۔

گزشتہ سال پاکستان 103 ویں نمبر پر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال میں پاکستان نے 6 درجے ترقی کی ہے۔ گیمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات اور ویزا معاہدے کی بحالی کے بعد اب پاکستانی شہری دنیا کے 32 ممالک میں ویزا کے بغیر یا ایئر پورٹ پہنچ کر ویزا (Visa-on-arrival) حاصل کر کے داخل ہو سکتے ہیں۔

11 ممالک میں ویزا فری انٹری ہے ۔ ان ممالک میں جانے کیلئے پہلے سے ویزا لینے کی ضرورت نہیں ، جس میں بارباڈوس، کوک آئی لینڈ ز، ڈومینیکا، بیٹی، مائیکرونیشیا، موٹیراٹ ، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وانواتو اور گیمبیا شامل ہیں۔ 18 ممالک کا ویزا آن ارائیول ہے ان ممالک کے ایئر پورٹ پہنچنے پر ویزا جاری کیا جاتا ہے، جن میں برونڈی کمبوڈیا، کیپ ورڈے، کو مورو آئی لینڈز، جبوتی، گنی بسا، مڈغاسکر، مالدیپ، موزمبیق، نیپال، نیو، پالا آئی لینڈز، قطر، ساموا، سینیگال، سیرالیون، تیمور لیتے اور تو والو شامل ہیں۔

کینیا، بیچلس اور سری لنکا کیلئے سفر سے قبل آن لائن الیکٹرانک ٹریول آتھورا ئز بیشن ضروری ہے، 2026 کی رینکنگ میں سنگا پور سب سے اوپر ہے، جس کے پاس 192 ممالک تک رسائی ہے، اس کے بعد جاپان اور شمالی کوریا (187)، سویڈن اور یواے ای (186) اور یورپی ممالک جیسے فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین ، سوئٹزر لینڈ (185) شامل ہیں۔

پاکستان کا فروری 2026 میں رینکنگ میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کی سفارتی کوششیں پاکستانی شہریوں کی بین الاقوامی نقل و حرکت بڑھانے میں موثر ہورہی ہیں۔