طپشاور ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا 16 فروری کو دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا اجلاس اب 16 مارچ دو ہر 2 بجے ہوگا،
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس اب نئی تاریخ پر منعقد ہوگا یا در ہے کہ اس سے قبل اجلاس 13 فروری کو طلب کیا گیا تھا، تا ہم اسے بعد ازاں 16 فروری تک ملتوی کر دیا گیا تھا، اب ایک بار پھر اجلاس کو ایک ماہ کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔