پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ تھانہ نور کے گیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔