حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ Home / پاکستان /

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

ایڈیٹر - 16/02/2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔