حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں غیر ملکی ترانہ گانے پر 4 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ Home / پاکستان /

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں غیر ملکی ترانہ گانے پر 4 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

ایڈیٹر - 15/02/2026
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں غیر ملکی ترانہ گانے پر 4 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی انضباطی کمیٹی نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 4 طلباء کو برطرف کر دیا ہے۔

یونیورسٹی کے بیان کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی نے 4 طلباء کے خلاف کارروائی کی۔

بیان کے مطابق چاروں طلباء نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔

یونیورسٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چار طالب علموں نے غیر ملکی ترانہ اس انداز میں گایا جس کا مقصد بدامنی کو ہوا دینا تھا۔ طلباء نے یونیورسٹی کے احاطے میں ریاست کے خلاف نعرے بھی لگائے۔