اسلام آباد ۔ وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے باہر جانا ہے تو درخواست دیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2 دسمبر کو نظمی خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں بانی کی صحت ٹھیک بتائی گئی تھی۔
اختیار ولی خان نے واضح کیا کہ کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے خود 14 بار جیل جانے کا تجربہ رکھتے ہوئے کہا کہ جیل میں اپنا قانون ہوتا ہے، ڈاکٹر ز موجود ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مریض کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو پی ایم ایس منتقل کیا گیا، جہاں بہترین علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بانی کی آنکھ کی بینائی 85 فیصد جا چکی ہے اور صحت کے حوالے سے سیاسی مبالغہ آرائی افسوسناک اور غیر ضروری ہے،
اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ اگر بانی کو علاج کیلئے باہر لے جانا ہو تو عدالت میں درخواست دائر کی جائے، جبکہ جیل میں تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، اب کسی کو بیماری لگتی ہو تو کہیں بھی لگ سکتی
ہے۔