حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سیاسی اختلافات کود شمنی تک نہ پہنچائیں عمران خان کو علاج کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا فضل الرحمن Home / سیاست /

سیاسی اختلافات کود شمنی تک نہ پہنچائیں عمران خان کو علاج کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا فضل الرحمن

ایڈیٹر - 14/02/2026
سیاسی اختلافات کود شمنی تک نہ پہنچائیں  عمران خان کو علاج کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد ۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کو علاج معالجہ کی سہولیات فوری طور پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کو جے یو آئی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور ہماری مشرقی روایات کا تقاضا یہی ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر عمران خان کو جیل کے اندر صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں اور انہیں اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے معائنہ کی اجازت ملنی چاہئے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی بقا کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم سب فطری سیاسی اختلافات کو دشمنی یا تنازعات کی اس حد تک نہ پہنچائیں ، جہاں عوام کی زندگیوں کو مشکلات اور سماجی نظم و ضبط کو نقصان پہنچے،

انہوں نے کہا سیاست زندگی نہیں ہے بلکہ یہ کس زندگی ہے، یہ ہمارا نصب العین نہیں بلکہ ہم اسے مجموعی انسان فلاح کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔