حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گیس لیکج کا المناک واقعہ ، پیش امام اہلیہ اور بچے سمیت جانحق Home / پاکستان /

گیس لیکج کا المناک واقعہ ، پیش امام اہلیہ اور بچے سمیت جانحق

ایڈیٹر - 14/02/2026
گیس لیکج کا المناک واقعہ ، پیش امام اہلیہ اور بچے سمیت جانحق

چترال شہر کے نواحی گاؤں سین میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے کا المناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں جامع مسجد سین لالی کے پیش امام مولانا عبید اللہ ، ان کی شریک حیات اور ایک سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہو گئے ۔

اس حادثے نے پورے علاقے میں کہرام مچادیا اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ متاثرین کے ہمسایوں کے مطابق مولانا عبید اللہ جمعہ کوعلی اصح پشاور سے اپنے گھر پہنچے تھے ۔

شدید سردی کے باعث انہوں نے کمرے میں گیس سلنڈر جلایا اور اہل خانہ سمیت سو گئے۔ صبح تقریبا ساڑھے 8 بجے جب کمرہ نہ کھلا تو اہل خانہ نے چیک کیا، جہاں میاں بیوی اور ایک سالہ بچہ بے سدھ پائے گئے۔

گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے تینوں افراد موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر تھا نہ چترال سٹی کی پولیس کو دی گئی۔