پشاور ۔ ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد دیگر اضلاع میں شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے سوات، مردان، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں شام کی عدالتیں شروع کرنے کی ہدایت کر دی اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے مذکورہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے 54 ویں اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے شام کے اوقات کار میں عدالتیں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، تمام مذکورہ ڈویژنل ہیڈ کواٹرز میں شام کے اوقات کی عدالتیں کھولی جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ شام کی عدالتوں میں وارثت سمیت خواتین اور بچوں کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔