حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان آسمانوں پر راج کرنے والا چیمپین ہے۔ امیر مقام Home / سیاست /

پاکستان آسمانوں پر راج کرنے والا چیمپین ہے۔ امیر مقام

ایڈیٹر - 12/02/2026
پاکستان آسمانوں پر راج کرنے والا چیمپین ہے۔ امیر مقام

پشاور ۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے دنیا مان گئی کہ پاکستان آسمانوں پر راج کرنے والا چیمپین ہے، ملک کو آگے لے جانے کیلئے ہمیں میرٹ کو اپنانا ہوگا، لیپ ٹاپ خالصتاً میرٹ پر دیئے جا رہے ہیں،

نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو خیبر میڈیکل یو نیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا .

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اس تقریب میں موجود خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ضیا الحق (ہلال امتیاز ) ہمارا فخر ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج میں آپ کے درمیان موجود ہوں . انہوں نے کہا نو جوان پاکستان کا روشن مستقبل ہے، لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر دئیے جارہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز اس وقت کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے 2011 میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، مگر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے دفاع پاکستان مضبوط ہاتھوں میں تھی ،

افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل اور وز یر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اپنے آپ سے دس گنا بڑے دشمن کو ایسی شکست دی کہ ان کے بچے بھی یا درکھیں گے، اس وقت لوگوں میں ایک جذبہ دیکھا جو قابل دید تھا ۔

اگر یہ جذبہ ایمانی ہے تو پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ کو طلبہ کو کچھ نہ دیں اور ہمیں بھی طلبہ کو لیپ ٹاپس اور سہولیات دینے سے روکے

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میری کوئی ایسی خواہش نہیں تھی کہ میں وزیر بنوں لیکن ہم نے خدمت کو عبادت سمجھا، مجھ پر جان لیوا حملے ہوئے لیکن کبھی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹا