حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی میں ہر کوئی عمران خان کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے۔ جنید اکبر Home / سیاست /

پی ٹی آئی میں ہر کوئی عمران خان کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے۔ جنید اکبر

ایڈیٹر - 12/02/2026
پی ٹی آئی میں ہر کوئی عمران خان  کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے۔ جنید اکبر

اسلام آباد ۔ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر کوئی بانی کے بعد خود کولیڈ رکہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں ، جو وہ کہیں گے فائنل ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے طیش میں آتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی کو ابھی ایڈ جسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا ، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر ہے۔

محمود خان اچکزئی پر تحفظات نہیں، ان پر تحفظات رکھنے والا میں کون ہوتا ہوں ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا جس نے بسنت منائی اس سے پتہ کر لیں ہم تو سارا دن احتجاج میں تھے۔ جنیدا کبر نے آڈیو لیک کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا میں نے یہ کب کہا استعفی دے رہا ہوں،

یہ کہا اگر مجھے بولنے کا وقت نہیں دیا جائے گا تو سپیکر سے کہہ کر الگ سیٹ الاٹ کراؤں گا۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، ناراضی، جھگڑے اور شکوے یہ سب چلتا رہے گا جب ہر بندے کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلاف ہوتا ہے،

دوسری پارٹیوں میں آمریت ہے وہاں اختلاف کم ہوتا ہے، وہاں سب کو پتہ ہوتا ہے مریم نواز نے وزیر اعلیٰ اور شہباز شریف نے وزیر اعظم بننا ہے، مریم نواز کا بیٹا کل آئے گا تو وزیر اعلیٰ بنے گا۔