وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2030 تک AI پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا۔
انڈس اے آئی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستان مصنوعی ذہانت کے میدان میں دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے پرعزم اور پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں، نوجوانوں کو جدید علم اور ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا، لینڈ ریکارڈ کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، منصوبے کے ذریعے ریونیو افسران کی کرپشن کا خاتمہ کیا گیا ہے۔