پشاور ۔ تھانہ حیات آباد کے علاقے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے گودام سے ہسپتال کا ملازم کروڑوں روپے مالیت کے ڈسپوزیبل آلات چوری کر کے غائب ہو گیا۔
پولیس نے انکوائری مکمل ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری او رسامان کی ریکوری کیلئے کاروائی شروع کر دی،
حیات آباد پولیس کو ڈائریکٹر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالونی نے رپورٹ کی کہ ہسپتال کے گودام سے ملزم ابوبکر ساکن سفید ڈھیری نے ڈسپوزیبل آلات چوری کئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ہسپتال کا کنٹریکٹ ملازم ہے پولیس ضابطہ فوجداری کے تحت اس کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کرے اور اگر واردات میں دیگر ملزمان بھی ملوث ہیں تو ان کیخلاف بھی کاروائی کر کے ریکوری کی جائے چوری شدہ سامان 4 سے ساڑھے 4 کروڑ روپے مالیت کا بتایا جاتا ہے
جس میں قیمتی اسٹکس و دیگرآلات شامل ہیں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج و دیگر شواہد اکٹھے کر کے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی۔