مردان ۔ اے این پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ احتجاج اور جلسے جلوسوں سے صوبے کا حق نہیں ملے گا اس کے لئے دلیل اور منطق سے وفاق کو قائل کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پار ہوتی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مفتی ملک محمد نعیم نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ ایا این پی ضلع مردان کے صدر عمران ماندوری اور دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا،
امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ میں بھی پانچ سال تک اس صوبے کا وزیر اعلی رہا مگر میں نے کبھی احتجاج کیا نہ مارکیٹیں اور بازار بند کئے،
آج 13 سال سے صوبے میں برسر اقتدار جماعت کی حکومت کے وزیر اعلی اور وزرا یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں جبکہ میں جہاں بھی جاتا تھاوہاں پر اعلان کرتا تھا کہ خزانہ بھرا ہوا ہے عوام خدمت بتا ئیں اسے انجام دینا میری ذمہ داری ہے