حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سکولوں کو درسی کتب کی بروقت فراہمی 586 ترسیلی مراکز قائم Home / پاکستان /

سکولوں کو درسی کتب کی بروقت فراہمی 586 ترسیلی مراکز قائم

ایڈیٹر - 07/02/2026
سکولوں کو درسی کتب کی بروقت فراہمی 586 ترسیلی  مراکز قائم

پشاور ۔ صوبائی حکومت نے مفت درسی کتب کی سکولوں کو بروقت فراہمی کیلئے 586 تر سیلی مراکز قائم کر دیئے ہیں، جن میں 504 پرائمری اور 82 سیکنڈری سر کو شامل ہیں،

مجموعی طور پر 3 کروڑ 72 لاکھ 10 ہزار 273 کتب صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم کے جی سے جماعت 12 تک کے طلبہ کو مفت فراہم کی جائیں گی،

ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئر مین عابد اللہ کا کا خیل کے مطابق کتب کی ترسیل کا آغاز سرمائی علاقوں سے کیا گیا ہے تا کہ وہاں کے طلبہ کو بر وقت درسی سہولیات میسر آسکیں،

گزشتہ روز انہوں نے تعلیمی سال 2026۔27 کے لیے درسی کتب کی ترسیل کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا، اس موقع پر نمبر پی ایس پی، ڈاکٹر سمیرا تاج بھی موجود تھیں۔