حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسلامیہ کالج پشاور کے ممتاز سابق طالب علم توفیق محمد خان کی وائس چانسلر سے ملاقات Home / پاکستان /

اسلامیہ کالج پشاور کے ممتاز سابق طالب علم توفیق محمد خان کی وائس چانسلر سے ملاقات

ایڈیٹر - 07/02/2026
اسلامیہ کالج پشاور کے ممتاز سابق طالب علم توفیق محمد خان کی وائس چانسلر سے ملاقات

پشاور( جنرل رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور کے ممتاز سابق طالب علم اور ICP ایلومنائی کے اسلام آباد چیپٹر کے سینئر رکن، ایئر کموڈور (بریگیڈیئر) (ریٹائرڈ) توفیق محمد خان نے وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایئر کموڈور توفیق محمد خان نے اسلامیہ کالج پشاور کی تعلیمی اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کالج کی تاریخی اہمیت اور علمی ورثے کو جدید اور انٹرایکٹو ذرائع کے ذریعے نئی نسل تک منتقل کرنے پر زور دیا، جسے وائس چانسلر نے سراہا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی نے ایئر کموڈور توفیق محمد خان کو سووینئر پیش کیا اور ICP کے سابق طلبہ کی ادارے کے ساتھ وابستگی اور خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق طلبہ کا کردار ادارے کی روایت کے تحفظ اور مستقبل کی پیش رفت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے