اسلام آباد ۔ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد اور جمعیت علما اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔
وفد میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، جنید اکبر، اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل تھے۔
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری سنیٹر مولانا عبدالواسع سنیٹر کامران مرتضی شریک ہوئے۔