حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسلام آباد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، 15 افراد شہید، درجنوں زخمی Home / پاکستان /

اسلام آباد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، 15 افراد شہید، درجنوں زخمی

ایڈیٹر - 06/02/2026
اسلام آباد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، 15 افراد شہید، درجنوں زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ترلائی میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق دھماکے میں 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے اور اب تک پمز اسپتال میں 11 لاشیں اور 60 زخمی لائے گئے ہیں۔

پمز ہسپتال میں زخمیوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ہونے کے باعث زخمیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔