حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات مثبت رہی جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔رانا ثناءاللہ Home / سیاست /

وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات مثبت رہی جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔رانا ثناءاللہ

ایڈیٹر - 04/02/2026
وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات مثبت رہی جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔رانا ثناءاللہ

اسلام آباد ۔ مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،

وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات مثبت رہی جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، جس میں دونوں کے درمیان قومی ایشوز پر بات ہوئی جبکہ سیاسی معاملات پر گفتگو نہیں کی گئی۔

ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا دہشت گرد بھارت اور افغانستان کے آلہ کار ہیں، سکیورٹی فورسز خیبر پختو نخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں کر رہی ہیں جبکہ سہیل آفریدی نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی نے متعدد اقدامات سے آگاہ کیا ہی ٹی ڈی کی فنڈنگ میں اضافے پر بھی بات ہوئی ہے ، افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں دوست ممالک بھی شامل ہیں اور وہاں تمام معاملات سامنے رکھے گئے ہیں۔

افغانستان میں بھارت فنڈنگ اور ٹریننگ دے رہا ہے، پاکستان یہ معاملات افغان حکام کے سامنے اٹھائے گا۔