حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان کو امریکہ ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت،مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہونگے ۔ Home / پاکستان /

پاکستان کو امریکہ ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت،مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہونگے ۔

ایڈیٹر - 04/02/2026
 پاکستان کو امریکہ ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت،مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہونگے ۔

 پاکستان کو امریکہ ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت،مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہونگے ۔

اسلام آباد ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان کو امریکہ ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہونگے ۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکہ، ایران مذاکرات بیک ڈور کوششوں سے ممکن ہوئے ، مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیے بیک ڈور کوششیں کر رہے تھے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ امریکا اور ایران جوہری مذاکرات جمعے کو تر کیسے میں دوبارہ شروع ہوں گے، امریکا ایران جوہری مذکرات پانچ ادوار کے بعد مئی 2023 سے تعطل کا شکار تھے۔

علاقائی عہدیدار کے مطابق مذاکرات میں سعودی عرب ، قطر، عمان ، پاکستان، مصر اور متحدہ عرب امارات کو استنبول مدعو کیا گیا ہے۔

ایرانی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق ایران نہ پر امید ہے نہ ہی مایوں ہے، استنبول بات چیت سے معلوم ہوگا کہ امریکا سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے یا نہیں۔ دریں اثناء ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سے جو ہری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دینے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وزیر خارجہ کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی دوست حکومتوں کی درخواستوں کے تناظر میں ٹرمپ کی ندا کراتی تجویز پر مثبت جواب کا کہا ہے۔ دوسری جانب قطر نے کہا کہ ایران کشیدگی میں کمی کیلئے علاقائی کوششیں جاری ہیں۔

دوحہ سے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قطر اور تمام علاقائی فریقین کی جانب سے کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری ہیں اور خطے میں اعلیٰ ترین سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔

ایک بیان میں قطری ترجمان نے کہا کہ خطے کے تحفظ کے لیے قطر اپنے تمام پڑوسیوں اور دوست ممالک کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکیہ، مصر، عمان، سعودی عرب اور دیگر علاقائی ممالک بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے سب مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔