حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دوسرے صوبوں میں جعلی حکومت، یہاں تو اصلی حکومت ہے، وہاں ترقی تو یہاں کیوں نہیں ہو رہی؟ایک طالبہ کاسہیل افریدی سےسوال Home / سیاست /

دوسرے صوبوں میں جعلی حکومت، یہاں تو اصلی حکومت ہے، وہاں ترقی تو یہاں کیوں نہیں ہو رہی؟ایک طالبہ کاسہیل افریدی سےسوال

ایڈیٹر - 04/02/2026
 دوسرے صوبوں میں جعلی حکومت، یہاں تو اصلی حکومت ہے، وہاں ترقی تو یہاں کیوں نہیں ہو رہی؟ایک طالبہ کاسہیل افریدی سےسوال

پشاور ۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ایک تقریب کے دوران طالبہ کا دلچسپ مکالمہ،

پشاور میں بینگ لیڈرز پارلیمنٹرین کنونشن میں وزیر اعلی خیبر پختونخو ا سہیل آفریدی سے طالبہ کا سوال جواب سیشن ہوا۔

ایک طالبہ نے سوال کیا کہ اگر دوسرے صوبوں میں جعلی حکومت ہے تو یہاں تو اصلی حکومت ہے، وہاں ترقی ہو رہی ہے یہاں کیوں نہیں ہو رہی؟

وزیر اعلی نے جواب دیا کہ ہماری ترقی یہ ہے کہ آپ کو اتنا شعور دیا ہے کہ آپ وزیر اعلی سے سوال کر رہی ہیں، طالبہ نے کہا کہ جتنی بھی ترقی ہوئی ہے، ایم پی اے اور ایم این اے کے گھروں میں ہوئی، دوسرے صوبوں سے ہمارے صوبے کا موازنہ کیا جائے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے؟

وزیر اعلیٰ نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا تعلق ضرور اے این پی یا کسی دوسری پارٹی سے ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہم نے صوبے کے نوجوانوں کو سوال کرنے کا شعور دیا، یہ شعور دیا کہ ایک بہن مجھ سے میری پالیسی پر سوال کر رہی ہیں۔