جمعیت علمائے اسلام نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جے یو آئی کے کارکنان 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہر شہر میں جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں، پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ منا کر ثبوت دیں گے کہ 8 فروری کا الیکشن قوم کو ناقابل قبول ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناکام امیدواروں کو فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا جو کہ عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ہے۔