بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس کی معطلی سے ریلوے کو 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔
محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے اندرون اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل 12 فروری تک معطل رہے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندرون اور چمن تک ٹرین سروس کی معطلی سے محکمہ ریلوے کو اب تک 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان تک قومی شاہراہ بھی 5 روز سے بند ہے۔