اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے عمران خان کے طبی معائنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا ذاتی ڈاکٹروں سے مکمل طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
محمود اچکزئی نے خط میں لکھا کہ عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے اس لیے ان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹرز سے کرایا جائے۔
محمود خان اچکزئی نے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر عامر اعوان کے نام تجویز کیے ہیں۔