حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
14 فروری کو مزید 40 من پسند نمبر پلیٹوں کی نیلامی کا اعلان Home / پاکستان /

14 فروری کو مزید 40 من پسند نمبر پلیٹوں کی نیلامی کا اعلان

ایڈیٹر - 03/02/2026
14 فروری کو مزید 40 من پسند نمبر پلیٹوں کی نیلامی کا اعلان

پشاور ۔ محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 14 فروری کو مزید 40 چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کرے گا۔

نیلامی میں خیبر بونیر مہمنڈ کو ہاٹ اور دیگر اضلاع کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی پیش کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو اپنی پسند کے مطابق منفرد نمبر حاصل کرنے کا موقع مل سکے

محکمہ ایکسائز کے مطابق ہر من پسند نمبر پلیٹ کیلئے ابتدائی بولی 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اگر کسی نمبر پلیٹ پر بولی دہندگان کی تعداد تین سے کم ہوئی تو اس نمبر کی نیلامی کو موخر کر دیا جائے گا.

نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد سے ایک لاکھ روپے بطور سیکیورٹی رقم وصول کی جائے گی جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو نیلامی کے فورا بعد مکمل رقم ادا کرنالازمی ہوگی