حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر کے علاقے باڑہ میں سنسنی خیز واقعہ، شنکو سے چار افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد Home / پاکستان /

خیبر کے علاقے باڑہ میں سنسنی خیز واقعہ، شنکو سے چار افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

ایڈیٹر - 03/02/2026
خیبر کے علاقے باڑہ میں سنسنی خیز واقعہ، شنکو سے چار افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

خیبر کے علاقے باڑہ کے علاقہ شنکو میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر نے تصدیق کی ہے کہ لاشیں برآمد ہونے کے فوراً بعد انہیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

علاقے میں واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی کڑیاں جوڑنے میں مصروف ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔