حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی Home / پاکستان /

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

ایڈیٹر - 02/02/2026
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے جس کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 21ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 433 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کی سطح پر آگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 215 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔