حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات شروع ہوگئی۔ Home / سیاست /

وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات شروع ہوگئی۔

ایڈیٹر - 02/02/2026
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات شروع ہوگئی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات جاری ہے، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کے مشیر مزمل اسلم بھی اجلاس میں شریک ہیں جب کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں جس سے ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وزیر اعظم کو دہشت گردی کے حوالے سے صوبے کو درپیش تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے کی جانب سے وفاقی حکومت کو واجبات کی ادائیگی پر بھی غور کیا جائے گا جب کہ 8 فروری کو ہونے والے ممکنہ احتجاج سے متعلق صورتحال پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں جاری آپریشن اور اس کے نتیجے میں مقامی آبادی کی نقل مکانی جیسے حساس معاملات بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس ملاقات کو خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جس کے نتائج آنے والے دنوں میں اہم پیش رفت کا باعث بن سکتے ہیں۔