حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی اسلام آباد میں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات Home / پاکستان /

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی اسلام آباد میں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات

ایڈیٹر - 02/02/2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی اسلام آباد میں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات

ملاقات میں صحت، تعلیم و ہنر، معدنیات، توانائی اور کلائمیٹ رزیلینس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

خیبر پختونخوا حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ

صوبائی حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنا رہی ہے، سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا میں ’’احساس ماں‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ

حمل سے بچے کی پیدائش تک ماں اور بچے کی مکمل دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہوگی، سہیل آفریدی

بچی کی پیدائش کی صورت میں تین ماہ اضافی معاونت فراہم کی جائے گی، وزیر اعلیٰ

صوبے کی سو فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کی جا رہی ہے، سہیل آفریدی

قدرتی آفات سے خیبر پختونخوا کو شدید نقصان پہنچا، کلائمیٹ رزیلینس میں سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ

عمران خان کے وژن کے مطابق معدنیات کے شعبے میں مقامی آبادی کے مفادات کو پہلی ترجیح دی جا رہی ہے، سہیل آفریدی

صوبے کو غذائی لحاظ سے خود کفیل بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں ، سہیل آفریدی

جنوبی اضلاع میں بنجر زمینوں کو کابل کاشت بنانے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، سہیل آفریدی

مشیر خزانہ مزمل اسلم ، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ و دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے