حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے اور پورے ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ خواجہ آصف Home / پاکستان /

مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے اور پورے ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ خواجہ آصف

ایڈیٹر - 01/02/2026
 مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے اور پورے ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردوں نے بھی انسانی حقوق کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، یہ لاپتہ شخص سراسر فراڈ ہے، صرف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے، ان کے زیادہ تر لوگ دبئی اور مسقط میں رہتے ہیں، اب وہ خواتین اور بچوں کو بھی استعمال کررہے ہیں، کراچی میں پکڑی گئی خودکش بمبار نے اعتراف کیا کہ اس کی برین واشنگ ہوئی، اب انہوں نے کل غریبوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، کل غریبوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ سہولت کار مل جاتے ہیں، انہیں ختم کرتے رہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاسی عناصر خاموشی اور مذمت نہ کرنے سے ایک طرح کے سہولت کار بن جاتے ہیں۔ کے پی کے وزیر اعلیٰ نے دہشت گردی کی مذمت کی ہے جو کہ اچھی بات ہے۔ سہیل آفریدی کا صوبہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ دہشت گردی کے خلاف سیاسی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔ تمام صوبوں کی لڑکیاں اور لڑکے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مفادات سے اوپر اٹھ کر مٹی سے محبت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔