جمرود ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے اعلان کے مطابق خیبر امن جرگہ آج سہ پہر تین بجے جمرود اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا،
جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جرگہ کے مقام پر اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے،
شرکا کیلئے پانچ ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں تا کہ عوام کو بروقت آگاہی دی جا سکے۔
جرگہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی، ہمبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی، جنرل سیکرٹری امیر محمد خان، وزیراعلی کے فوکل پرسن شمشیر خان آفریدی اور احمد خان نیازی (کزن عمران خان نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ خیر امن جرگہ قبائلی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام اور وادی تیراہ سے متاثرہ خاندانوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جرگہ میں بھر پور شرکت کر کے امن کے عمل کو کامیاب بنائیں۔