حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وفاقی حکومت عمران خان کے صحت کیسا تھ کھیل رہی ہے شفیع جان Home / سیاست /

وفاقی حکومت عمران خان کے صحت کیسا تھ کھیل رہی ہے شفیع جان

ایڈیٹر - 01/02/2026
وفاقی حکومت عمران خان کے صحت کیسا تھ کھیل رہی ہے شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ صوابی اسٹریٹ موومنٹ میں بھر پور عوامی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام بانی چیئر مین عمران خان کو اپنا قومی لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کو حقیقی عوامی سیاسی نمائندہ جماعت سمجھتے ہیں اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ کے دوران عوامی طاقت کا بھر پور اور کامیاب مظاہرہ کیا گیا،

یہاں سے جاری ایک بیان میں شفیع جان نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے بعد صوابی میں بھی عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ بانی چیئر مین عمران خان کی رہائی ، ملک میں جمہوریت کے استحکام اور وفاق پر مسلط کرپٹ ٹولے کی حکومت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور پر عزم ہیں،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نہ صرف صوبے میں گورننس کے میدان میں بلکہ سیاسی جدو جہد میں بھی بانی چیئر مین عمران خان اور پارٹی کارکنوں کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے اڈیالہ جیل کے سامنے پوری رات دھرنا دیا اور بعد ازاں سپریم کورٹ گئے اور صوابی میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کی جو اس جدو جہد کا واضح ثبوت ہے،

شفیع جان نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکمران عمران خان اور ان کی عوامی مقبولیت سے اس قدر خوفزدہ ہو چکے ہیں کہ اب وہ عمران خان کی صحت کے ساتھ بھی کھیلنے لگے ہیں،

انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔