حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ Home / پاکستان /

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ

ایڈیٹر - 01/02/2026
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ  ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔