اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے ایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار دے دیا ہے۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے فیصلہ تحریر کیا۔ جوڈیشل لا کلرک محمد سبحان ملک کے نکتے پر عدالت نے واضح ہدایات دیں۔
عدالت نے کہا کہ پولیس اور شہری کے تعلق کی نئی تشریح، ریاستی رویے میں بڑی تبدیلی ضروری ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ایس ایچ او عوام کا خادم ہے عوام اس کے نو کر نہیں ، ایس ایچ اوصرف جناب ایس ایچ اولکھا جائے گا، پرانی غلامانہ زبان ختم کی جاتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرانے والا شہری اطلاع دہندہ ہوگا، شکایت کنندہ نہیں، کمپلیٹ کی اصطلاح صرف نجمی فوجداری شکایت تک محدود ہوگی۔
سپریم کورٹ نے پولیس کارروائی میں فریادی کا لفظ لکھنا بھی ممنوقع قرار دے دیا، فریادی رقم مانگنے کا تاثر دیتا ہے، حق مانگنے کا نہیں۔
عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تا خیر نا قابل قبول ہوگی، پولیس افسران کو سخت وارننگ دی جاتی ہے، ایف آئی آر میں تاخیر پر پی پی سی 201 کے تحت مقدمہ بن سکتا ہے، مقدمہ میں تاخیر سے شواہد ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔